کولار پانی کے ٹینکروں کی ہڑتال پانی کی قلت عوام پریشان، جنتا دل سکیولر پانی کا ڈپتی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج
04:03PM Fri 11 Aug, 2017
کولار (بھٹکلیس نیوز ) شہر کولار میں تقریباً 20دنوں سے سٹی مونسپل کانسل کی جانب سے مفت پانی سربراہی کرنے والے تما م35وارڈوں کے پانی کے ٹینکروں کے مالک اور ڈریوورں نے ہڑتال کر رکھی ہے۔ اس ہٹرال کا سبب انان ٹینکروں کو قریب 13 ماہ سے ان کے کرایوں کی ررقم ادا نہیں کی گئی ہے۔ اس لئے مجبوراً احتجاجی ہڑتال شروع کر دی ہے۔ اور اس ہڑتال کو ختم کرکے مسئلہ کا حل نکالنے کے بجائے کولار کے ڈپٹی کمشنر لوک چندرہ نے ان ٹینکروں کے مالکوں اور ڈریوروں پر اس قانوں جاری کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دئے ہیں۔جس کی وجہ سے ہر کے اندر ہر وارڈ اور گلیوں میں پانی کی شید قلت پائی جا رہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے کونسل کے جنتا دل اراکین اپنے لیڈر سرینی واس گوڑا کی قیادت میں آج ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے روبرو احتجاج کرنے ہوئے ضلع انتظامیہ اورڈپٹی کمنشر کے رویہ کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔ اس درمیان سرینیواس گوڑا نے بتایا کہ ان ٹینکروں کو جو کرایہ کی رقم باقی ہے اس کو ادا کرنے کے بجائے انہوں نے ان لوگوں پر اسما قانون جاری کرتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ضلع انتظامیہ جو بھی مسائل ہو اس کو حل کرنے کی پوری کوشش کرنا چاہئے۔ مگر یہ ڈپٹی کمشنر اپنی من مانی کرنے لگے ہیں۔ اور موجودہ کونسل بھی اس میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ سرینیواس گوڑا نے بتایا کہ کولار کی کونسل کانگریس کی ہے اور کونگریس اراکین اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اور کونسل صدر اور ان کے حامی کو نسلس صرف اُن کے اُنکے وارڈوں میں پانی کاانتظام کررہے ہیں دوسرے پارٹی کے اراکین کونسل کی باتوں پر اور انکے ورڈوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔اور کونسل کے صدر اپنے حامی کونسلروں کے وارڈوں میں نئے بورویل اورری بور کروارہے ہیں۔ اور یہاں کے رکن اسمبلی کو تو اس شہر کی کوئی فکر نہیں ہے۔وہ ہمیشہ اپنی زاتی کام کاج میں مصروف رہے ہیں۔اور کولار اسمبلی حلقہ کے دیہاتوں میں بھی پانی کی شدید شکایت لے آئے تو انہوں نے پانی دینے کے لئے بھی اپنی گندی سیاست کرتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ اگر آپ کے قریہ کوپانی آجائے اور میرے ساتھ رہے ایسے حالت میں ضلع انتظامیہ ناکام ہوجائے اور افسوس میں بھی ظاہر کیا اور جلد ازجلد ان تمام مسائل کا حل نکال کر سرینیوس گوڑا نے میمورنڈم بھی پیش کیا ۔ اس وقت جنتا دل کے تمام کونسلرس کے ساتھ لیڈروں میں انجنیئر انور،ثناء اللہ، ، بوبو ہوٹل نیاز تعلق پارٹی صدر اوعر بہت سارے جنتا دل ورکرس موجود تھے۔