ضلعی سطح کے دسہرہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بیفا کی شاندار جیت

03:33PM Wed 14 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 14 ستمبر، 16 بھٹکل / (نامہ نگار) آج کاروار میں منعقد ضلعی سطح کے دسہرہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں  بھٹکل انٹر فٹ بال ایسوسی ایشن (بیفا) ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع کی کل 10/ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ جبکہ فائنل میں بیفا کا مقابلہ منڈگوڈ سے تھا جس کے پینالٹی شوٹ میں بیفا نے مقابل ٹیم کو 7-8  سے شکست دے دی۔ اس کے بعد بیفا ٹیم انشاء اللہ 24/ستمبر کو بیلگام میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے فٹ بال مقابلہ میں شرکت کرے گی۔ IMG-20160914-WA0081