جدہ میں ہندوستانی قونصل کی جانب سے یوپی اور گوا ڈے منایا گیا

12:29PM Tue 2 Apr, 2019

جدہ: 2 اپریل،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہندوستانی ریاستوں کی تہذیب، تاریخ اور وہاں موجود روزگار کے موقعوں کو اجاگر کرنے کے لیے جدہ میں ہندوستانی قونصل کی جانب سے ہندوستانی قونصل خانہ میں 30/مارچ،2019 کو گوا اور اترپردیش کا دن منایا گیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف انڈیا جناب نورالرحمان شیخ، ان کی اہلیہ ڈاکٹر نازنین رحمان سمیت قونصل کے دیگر ممبران موجود رہے۔ اس موقع پر جناب نورالرحمٰن شیخ صاحب نے گوا اور اتر پردیش کے رہنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے سعودیہ میں ان کی خدمات کو سراہا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر جناب معین اختر، جناب دانش عبدالغفور نے بھی اپنے خیالات ظاہر کیے۔ اس موقع پر کئی ایک تفریحی پروگرامات پیش کیے گئے۔