بھٹکل سمیت کئی علاقوں میں کل عید الفطر کا اعلان
08:42PM Wed 7 Aug, 2013
بھٹکل سمیت کئی علاقوں میں کل عید الفطر کا اعلان
بھٹکلیس نیوز /07اگست 13
بھٹکل/(بھٹکل بیورو) اڈپی اور گنگولی وغیرہ میں چاند دیکھنے کی مصدقہ اطلاع پر بھٹکل میں قاضی صاحبان کی طرف سے کل عید الفطر کا اعلان کیا گیا۔ انشاء اللہ کل بھٹکل سمیت مینگلور،اڈپی، گنگولی ،کیرالہ اور ساحلی مقامات وغیرہ پر عید الفطر منائی جائے گی ۔
بھٹکل میں لگاتار بارش رہنے کی بنا پر عید الفطر کی نماز جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی ۔ جامع مسجد بھٹکل ، خلیفہ جامع مسجد بھٹکل ، مخدومیہ جمعہ مسجد بھٹکل اور نوائط کالونی تنظیم ملیہ مسجدمیں 07:30 بجے اور مدینہ جمعہ مسجد اور موگلی ہونڈا بلال جمعہ مسجد 07:45 بجے اور بقیہ جمعہ مساجد میں 08:00 بجے ادا کی جائے گی ۔
ادارہ بھٹکلیس اس موقع پر عالم اسلام کی خدمت میں عید الفطر کی پر خلوص مبارک باد پیش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ پورے مسلمانوں کے روزے اور تمام نیک اعمال قبول فرمائے اورہمارا پورا سال خیر و عافیت اور اطمینان کے ساتھ گزارے ۔ آمین