شمس الدین سرکل پر دو بائک کی آپس میں ٹکر ؛ دو زخمی ، ایک کی حالت نازک

05:02PM Mon 9 Dec, 2013

شمس الدین سرکل پر دو بائک کی آپس میں ٹکر ؛ دو زخمی ، ایک کی حالت نازک بھٹکلیس نیوز / 09 دسمبر، 13 بھٹکل / (رپورٹ : محمد یوسف خان / تصویر :رضوان گنگاولی) شمس الدین سرکل پر واقع پیٹرول بنک کے عین مقابل آج تقریبا 08:30 بجے دو بائک سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ، جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ایک بائک پیٹرول بنک میں گھسنے کی کوشش کر رہی تھی کہ مخالف سمت سے تیز رفتاری آرہی بائک نے آٹو رکشہ سے بچنے کی کوشش میں اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کی شناخت محمد سعود ابن عبدالمتین صاحب اور میونسپالٹی کے اسٹاف سفیان کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ جس میں سے سفیان کی حالت بہت نازک بتائی گئی ہے جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں طبی امداد کے بعد مینگلور روانہ کیا گیا ہے ۔ accidentshamshuddin-circle