خالصتان کمانڈو فورس کا رکن گرفتار

02:31PM Wed 22 Mar, 2017

نئی دہلی، (بھٹکلیس نیوز)کرائم برانچ نے خالصتان کمانڈو فورس کے ایک مبینہ رکن کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کے سی ایف کے مبینہ دہشت گرد گرسیوک سنگھ عرف بابلا کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس سے ایک مقامی پستول برآمد کی گئی۔دہشت گردانہ سرگرمیوں، قتل اور لوٹ سمیت قریب 75معاملے میں وہ ملوث تھا۔