مذکورہ ہیلمٹ کے کام کرنے کے طریقہ کار میں مصنوعی ذہانت کی ٹکنالوجی پر انحصار کیا گیا ہے۔ طبی معاون اہل کار کی جانب سے ہیلمٹ کی الکٹرونک سیٹنگ کی جاتی ہے۔ ہیلمٹ کو موبائل فون پر اسمارٹ پروگرام کے ساتھ مربوط کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح طبی اہل کار ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہوئے محض کسی بھی شخص پر نظر ڈال کر اس کے جسم کا درجہ حرارت معلوم کر سکتا ہے ... اور اس شخص کے کرونا وائرس (کوویڈ 19) سے متاثر ہونے کے امکان کا جان کر مطلوبہ اقدامات عمل میں لائے جا سکتے ہیں۔ اس اسمارٹ ہیلمٹ کو عمارتوں کے اندر اور باہر استعمال کیا جائے گا۔