مرڈیشور میں مچھلی فروخت کرنے والی خواتین نے اپنے مطالبات کے ساتھ ضلعی انچارج وزیر سے کی ملاقات

03:37PM Tue 1 Oct, 2019

بھٹکل: 01 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلعی انچارج منسٹر ششیکلا جولّے حالات کا جائزہ لینے آکج کاروار پہنچی تھیں، اس موقع پر مرڈیشور میں مچھلی فروخت کرنے والی خواتین نے انچارج منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مرڈشیور ساحل پر تعمیر ہورہی دکانوں کی نیلامی کے وقت انہیں فوقیت دی جائے۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی سنیل نائک نے بھی اس مسئلہ کو تفصیل کے ساتھ انچارج وزیر کے سامنے رکھا اور اس کو حل کرنے کی مانگ کی۔ اس موقع پر ضلع انچارج وزیر ششیکلا نے ضلع پنچایت سی ای اور جناب روشن کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات دیں اور فوری کارروائی کی بات کہی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، کاروار ایم ایل اے روپالی نائک اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔