سیکیورٹی کیمروں کو چکرا دینے والا یہ نیا لباس ’Hyperface‘ نامی ملبوسات کی تیاری کے پروگرام ہی کا حصہ ہے۔ اس پر آنکھوں، ناک اور منہ کی اس انداز میں شکل تیار کی جاتی ہے کہ ان میں کئی شکلیں گڈ مڈ ہو جاتی ہیں۔ ایسا ہونے پر کمپیوٹر انہیں شناخت کرنے میں غلطی کر سکتے ہیں۔ ’ہائپر فیس‘ ملبوسات پروگرام جرمن آرٹیسٹ اور ٹکنالوجی کے ماہر آدم ہاروی کی ایجاد ہے۔ اس لباس کی تیاری کا بنیادی تخیل کمپیوٹر پروگراموں کے ذریعے اس کی شناخت میں الجھانے سے پیدا ہوا۔ انہوں نے اس منفرد لباس کی تیاری میں ایسے کثیر تعداد میں جعلی چہرے اس انداز میں فٹ کر کے کہ کمپیوٹر کے ذریعے ان کی شناخت ممکن نہیں رہتی۔ سیکیورٹی اداروں کے لیے چیلنج ثابت ہونے والا یہ لباس اپنی نوعیت کا پہلا اقدام نہیں بلکہ آدم ہاروی ’سی وی ڈائزل‘ کے نام سے ایک ایسا ہی لباس پہلے بھی متعارف کرا چکے ہیں۔