سابق وزیر کمار بنگارپا نے دیا بی جے پی میں شامل ہونے کا اشارہ

03:40PM Tue 28 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 28 فروری، 17 بنگلورو / (نامہ نگار) بی جے کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کو پیدائشی دن کی مبارکباد دینے آئے سابق وزیر کمار بنگارپا نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ پیر کو یڈی یورپا سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یڈی یورپا شیموگہ کے مشہور لیڈر ہیں وہ جب اقتدار میں تھے تو ضلع میں اور ریاست میں بہت ترقی ہوئی تھی اس لئے ہمیں بھی ان کا ساتھ دینے کے لئے آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جس پارٹی میں تھا اس میں بہت ساری گڑ بڑ ہورہی ہے اس لئے میں دوسری پارٹی میں شامل ہونا ضروری ہے۔ (ترجمہ : اے جے اسدی)