سرسی میں بائک سرکاری بس میں گھس گئی؛ ایک ہلاک دو شدید زخمی
12:49PM Wed 25 Jul, 2018
سرسی: 25 مئی،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے سرسی ہبلی روڈ پر آج صبح ایک بائک سرکاری بس میں گھس گئی جس کی وجہ سے بائک پر سوار ایک اسکولی طالبہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کے والد اور والدہ شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والی طالبہ کی شناخت اپوروا (15) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ سرسی کے ماروکامبا ہائی اسکول کی طالبہ تھی۔
اطلاع کے مطابق اپوروا آج صبح اپنے والد اور والدہ کے ساتھ بائک پر سوار ہوکر اسکول جارہی تھی کہ ان کی بائک ہبلی-سرسی روڈ پر مخالف سمت سے آرہی سرکاری بس سے ٹکرا گئی۔ اور بس کے نیچے گھس گئی۔
حادثہ کے نتیجہ میں طالبہ کا سر سرکاری بس کے پہیہ میں آکر کچل گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی چل بسی۔
اس سلسلہ میں سرسی۔ماروکٹے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔