حکیم الملت مرحوم مفتی اشرف علی باقوی رحمہ اللہ کے سانحہ ارتحال پر آج بنگلور میں تعزیتی اجلاس
10:04AM Sat 16 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز / 16 ستمبر،2017
بھٹکل / (نامہ نگار) امیر شریعت کرناٹک مرحوم مولانا مفتی اشرف علی باقوی رحمہ اللہ کے سانحہ ارتحال پر آج بعد نماز عشاء ، 'جسلہ تعزیت و رسم رونمائی اوج شرف' ٹاؤن ہال بنگلور میں منعقد ہے جس کی صدارت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی صاحب دامت برکاتہ کریں گے۔
بنگلور سٹی جامع مسجد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس تعزیتی اجلاس میں معزز علماء اور اکابرین شرکت کریں گے۔ عوام و خواص سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔