بابری مسجد مسلہ پر گفتگو کا راستہ وقت کی ضرورت : سلمان ندوی

04:11PM Mon 3 Apr, 2017

بنگلور:بھٹکلیس نیوز) ندوۃ العلوم کے شیخ الحدیث ممتاز عالم دین مولانا سلمان ندوی نے بتایا کہ بابری مسجد رام مندر کے تنازعہ کا بات چیت کے ذریعہ حل کرنا وقت کی ضرورت اور مناسب ہے۔ گذشتہ دنوں یہاں بنگلور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سلمان ندوی نے بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے عدالتوں میں ا س تنازعہ کا تصفیہ ہونہیں پایا اور اب سپریم کورٹ نے اس معاملہ کے فریقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عدالت کے باہر بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا حل تلاش کریں عدالت اس کی صلاح پر فریقین کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ پر بات چیت شروع کریں دونوں فریقین کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کاا یسا حل تلاش کریں جو دونوں فریقین کیلئے قابل قبول ہو۔ مولانا سلمان ندوی نے بتایا کہ بابری مسجد کا ڈھائے جانے سے پہلے مولانا علی میاںؒ نے کانچی کے شنکرآ چاریہ سے بات کرکے ایک فارمولا طے کیا تھا بابری مسجد کی شہادت کے بعد فارمولا باقی نہیں رہا۔ مولانا سلما ن ندوی نے بتایا کہ یہ معاملہ بہت پرانا ہے عدالت ا سکو طے نہیں کرسکی ہے اب وقت ہے کہ فریقین ملک کی صورتحال کو سمجھ کر آپس میں گفتگو کا راستہ اختیار کریں تاکہ ملک میں تناؤکا ماحول ختم ہوسکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اس تنازعہ کا فریق نہیں ہے بلکہ سنی وقف بورڈ فریق ہے۔