بدرالدین اجمل کا بیان: مہاگٹھ بندھن سے بری طرح ہاریں گے مودی، الیکشن بعد بیچیں گے چائے۔ پکوڑا
12:54PM Sat 13 Apr, 2019
Share:
لوک سبھا الیکشن 2019 کو لے کر لیڈران کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ( اے آئی یو ڈی ایف) کے صدر بدرالدین اجمل نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ اجمل کا کہنا ہے کہ اس بار کے الیکشن میں وزیر اعظم نریندر مودی مہاگٹھ بندھن سے بری طرح سے ہاریں گے۔ بدرالدین اجمل نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ہارنے کے بعد وزیر اعظم مودی چائے یا پکوڑا بیچ رہے ہوں گے۔
بدرالدین اجمل آسام کی دھبری پارلیمانی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے چرانگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے خلاف نامناسب لفظوں کا استعمال کیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ مودی مخالف جتنے گٹھ بندھن ہیں، ہم بھی اس میں شامل ہیں۔ ہم سب مل کر وزیر اعظم مودی کو الیکشن میں ہرائیں گے‘‘۔
اجمل نے نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ الیکشن کے بعد مودی کہیں نہ کہیں چائے کی دکان چلائیں گے۔ پکوڑا بھی چلے گا‘‘۔
بدرالدین اجمل نے تقریبا 12 سال پہلے آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کا شمار آسام کے بڑے لیڈران میں ہوتا ہے۔ رکن پارلیمنٹ کے علاوہ وہ عطر کے کاروباری بھی ہیں اور بیرون ملکوں میں بھی اپنی تجارت چلاتے ہیں۔