انتخابی نتائج کے رجحانات پر بولیں ممتا،’ سیمی فائنل‘ میں بی جے پی کہیں نہیں نظر آتی

12:14PM Tue 11 Dec, 2018

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے جاری ووٹوں کی گنتی کے دوران سامنے آ رہے رجحانات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو کہا کہ دو ہزار انیس میں ہونے جا رہے’ فائنل میچ‘ سے پہلے ’ سیمی فائنل‘ میں بی جے پی کہیں نہیں نظر آتی اور جمہوریت میں ’ مین آف دی میچ‘ ہمیشہ عوام ہوتے ہیں۔ انہوں نے متعدد ٹویٹ کر کہا کہ لوگوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالے۔ یہ مینڈیٹ ہے اور اس ملک کے لوگوں کی جیت ہے۔ یہ جمہوریت کی جیت اور نا انصافی، ظلم، اداروں کی بربادی، ایجنسیوں کے غلط استعمال، غریب لوگوں، کسانوں، نوجوانوں، دلتوں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقہ، اقلیتوں کے لئے کوئی کام نہیں کرنے کے خلاف ملی جیت ہے۔
 پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے جاری ووٹوں کی گنتی کے دوران سامنے آ رہے رجحانات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو کہا کہ دو ہزار انیس میں ہونے جا رہے’ فائنل میچ‘ سے پہلے ’ سیمی فائنل‘ میں بی جے پی کہیں نہیں نظر آتی اور جمہوریت میں ’ مین آف دی میچ‘ ہمیشہ عوام ہوتے ہیں۔انہوں نے متعدد ٹویٹ کر کہا کہ لوگوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالے۔ یہ مینڈیٹ ہے اور اس ملک کے لوگوں کی جیت ہے۔ یہ جمہوریت کی جیت اور نا انصافی، ظلم، اداروں کی بربادی، ایجنسیوں کے غلط استعمال، غریب لوگوں، کسانوں، نوجوانوں، دلتوں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقہ، اقلیتوں کے لئے کوئی کام نہیں کرنے کے خلاف ملی جیت ہے۔