سہراب الدین معاملہ: عدالت نے ونجارا سمیت چارملزمین کے خلاف نچلی عدالت کے فیصلے کو برقراررکھا
04:11PM Mon 10 Sep, 2018
بامبے ہائی کورٹ نے سہراب الدین شیخ، اس کی بیوی اورمعاون کے مڈبھیڑ معاملے میں گجرات کے سابق اے ٹی ایس سربراہ ڈی جی ونجارا اورچار دیگر کوالزام سے بری کئے جانے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو پیرکو برقراررکھا۔ یہ سبھی پولیس افسرگجرات اور راجستھان سے تھے۔
عدالت نے کہا کہ ان افسران کو الزام سے بری کرنے کے حکم کو چیلنج دینے والی عرضی میں کوئی مضبوطی نہیں ہے۔ جسٹس اے ایم بدر نے گجرات پولیس کے افسر وپل اگروال کو بھی الزام سے بری کردیا۔ اگروال سال 06-2005 میں سہراب الدین شیخ، بیوی کوثربی اور اس کے معاون تلسی رام پرجاپتی کے مڈبھیڑ سے متعلق معاملے میں ملزم تھے۔
اس سے قبل نچلی عدالت نے اس معاملے میں اگروال کی عرضی خارج کردی تھی، جس کے بعد انہوں نے ونجارا کو الزام سے بری کئے جانے کو بنیاد بتاتے ہوئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اورعدالت سے انہیں بھی الزام سے بری کئے جانے کی سفارش کی۔
جسٹس بدر نے کہا کہ سابق آئی پی ایس افسران ونجارا، راجکمار پانڈین اوراین کے امین (تمام گجرات پولیس سے) اورراجستھان پولیس سے دلپت سنگھ راٹھورکو الزام سے بری کئے جانے والی عرضی میں کوئی دم نہیں ہے۔ سہراب الدین شیخ کے بھائی رباب الدین نے دنیش، پانڈین اورونجارا کو نچلی عدالت کے ذریعہ الزام سے بری کئے جانے کے فیصلے کو چیلنج دیا تھا۔
عدالت عظمیٰ کے حکم کے بعد گجرات سے ممبئی بھیجی گئی خصوصی عدالت نے اگست 2016 اورستمبر 2017 کے درمیان 38 ملزمین میں سے 15 کو الزام سے بری کیا تھا۔ بری کئے گئے ملزمین میں 14 پولیس افسراور بی جے پی صدر امت شاہ شامل ہیں۔