یوگی حکومت میں محسن رضا کو ملی سائنس و ٹیکنالوجی ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی ، مسلم وقف اور حج کے محکموں کی ذمہ داری
04:15PM Wed 22 Mar, 2017
لکھنو : اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں تشکیل پائی بی جے پی حکومت میں وزرا کو قلمدان تقسیم کردئے گئےہیں ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے داخلہ سمیت تقریبا 40 محکمے اپنے پاس پاس رکھے ہیں ۔ کابینہ میں وزیر مملکت کی حیثیت سے شامل کئے گئے واحد مسلم وزیر محسن رضا کو محسن رضا کو سائنس و تکنالوجی، اطلاعاتی تکنالوجی، مسلم وقف اور حج کے محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ نارد رائے کے پاس تھا جبکہ حج سے وابستہ امور کی ذمہ داری اعظم خان کے سپرد تھی۔ نئی حکومت میں یہ دونوں ذمہ داریاں محسن رضا کو دی گئی ہیں۔
گورنر رام نائک نے وزیر اعلی کے دونو ں نائب وزرائے اعلی سمیت تمام 22 کابینہ وزیر، نو وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور 13 وزرائے مملکت کو محکمہ تقسیم کرنے کی تجویز کو منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے داخلہ، ہاؤسنگ اور شہری پلاننگ، محصولات وغیرہ 40 محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔