آئی اے افسر کی خودکشی : سی بی آئی جانچ کرانے کیلئے حکومت تیار

03:46PM Thu 19 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز/19 مارچ،15 بنگلورو(ایجنسی)بنگلور میں آئی اے ایس افسر کی مشتبہ موت پر سیاست بڑھتی جا رہی ہے۔پارلیمنٹ میں بھی یہ مسئلہ آج اٹھا۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت سی بی آئی جانچ کے لئے تیار ہے۔دراصل مرکزی وزیر قانون اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدانند گوڑا نے آج کرناٹک کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ایک وفد کے ساتھ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی اور ان سے معاملہ کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔کرناٹک حکومت موت کی سی آئی ڈی جانچ کرا رہی ہے اور اس نے سی آئی ڈی پر اعتماد کیاہے۔وہیں کرناٹک اسمبلی میں آج بھی اس معاملے پر جم کر ہنگامہ ہوا تو سڑک پر اے بی وی پی نے مخالفت کی۔دوسری طرف آئی اے ایس افسر ڈی کے سورج کی پراسرار موت کو ان کا خاندان خود کشی ماننے کو تیار نہیں ہے اور ان کے قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے واقعہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کررہا ہے۔خاندان نے مطالبہ نہ مانے جانے کی صورت میں خود کشی کی بھی دھمکی دی ہے۔خاندان نے سورج پر سیاسی دباؤ پڑنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔35سال کے آئی اے ایس افسرڈی کے سورج کی لاش پیر کی شام بنگلور میں ان کے گھر میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی تھی۔پولیس ابتدائی تحقیقات کی بنیادپراسے خودکشی بتا رہی ہے لیکن خاندان خودکشی ماننے کو تیار نہیں۔ ع،ح،خ