ممبئی جانے کے دوران دھارواڑ کےایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق
04:49PM Wed 31 Jul, 2019
بھٹکل: 31 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اپنے گھر کے دو افراد کو ممبئی سے حج پر روانہ کرنے کے لیے نکلے بھٹکل سے قریب 225 کلو میٹر دوردھارواڑ کے ایک ہی خاندان کے سات افراد آج مہاراشٹرا کے ستارہ میں ممبئی۔بنگلور نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے جس میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
مرنے والوں کی شناخت نظام الدین سوداگر اور ان کی اہلیہ صفورہ بیگم ، ان کا بیٹا منصوف سوداگر، منصوف کی اہلیہ نفیسہ سوداگر ، بچے احمد، طیبہ، گُلنار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ سب نظام الدین اور ان کی ا ہلیہ کو حج کے سفر پر روانہ کرنے کے لیے ممبئی جارہے تھے کہ صبح کی اولین ساعتوں میں ان کی کار تیز رفتاری کے ساتھ درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیاا اور اس نے بھی اسپتال میں آخری سانس لے لی۔ حادثہ میں کار ڈرائیور شہباز بری طرح زخمی ہوا ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے ۔آمین