بھٹکل میں بدھ کے دن عید الاضحی منائی جائے گی ؛ بارش کی صورت میں تمام جمعہ مساجد میں دوگانہ

06:38AM Mon 14 Oct, 2013

بھٹکل میں بدھ کے دن عید الاضحی منائی جائے گی ؛ بارش کی صورت میں تمام جمعہ مساجد میں دوگانہ بھٹکلیس نیوز / 14 اکتوبر، 13 بھٹکل / (بھٹکل بیورو) عید گاہ انتظامیہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری جناب عبدالعظیم امباری صاحب کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق عید الاضحیٰ کی نماز 7:45 بجے عیدگاہ میں قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کی امامت میں ادا کی جائیگی ۔ عیدگاہ جانے والا جلوس 07:00 بجے جامع مسجد سے روانہ ہوگا ۔ بارش ہونے کی صورت میں عید الاضحیٰ کی نماز جامع مسجد ، خلیفہ جامع مسجد اور تنظیم ملیہ مسجد میں 07:45 بجے ، مخدومیہ جمعہ مسجد ، مدینہ جمعہ مسجد اور مسجد بلال میں 08:00 بجے ادا کی جائیگی ۔ اور بقیہ جمعہ مساجد میں 08:15 بجے ادا کی جائیگی ۔ Eidul adha