بات چیت سے ہی کا ویری تنازعہ حل کریں
12:25PM Mon 30 Jun, 2014
سبکدوش ہوئے گورنر ہنس راج بھردواج کا مشورہ
بھٹکلیس نیوز / 29 جون،2014
بینگلور / (نامہ نگار) گورنر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ہنس راج بھردواج ریاستی حکومت کو چند مشورے اور ہدایات دے کر رخصت ہوئے ہیں ۔ پانچ سالوں تک ریاستی گورنر کی حٰثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد کل دہلی واپسی کے وقت ریاست کو نفع بخش ثابت ہونے والے مشورے دئے ہیں ، ان کی طرف سے دئے گئے مشورے اس طرح ہیں ۔
کاویری معاملہ کو لے کر صدیوں سے تنازعہ چلتا آرہا ہے ۔ عدالت میں معاملہ ہونے کے باوجود اس سے ہٹ کر بات چیت کے ذریعہ ہی کرناٹک تمل ناڈو اس مسئلہ کا حل ڈھونڈ نکال لے ، یہی ایک اچھا راستہ ہے ۔ پچھلے کئی سالوں سے دونوں ریاستوں کے بیچ تنازعہ چلتا آرہا ہے اس طرح کئی دہوں سے عدالت میں بھی یہ معاملہ زیر التواء ہے ۔ ایک وزیر قانون کی حیثیت سے یہ مشورہ دینا ضروری سمجھوں گا کہ دونوں ریاستوں کے وقار کا مسئلہ بازو رکھ کر کسانوں اور عوام کے مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے گیو اینڈ ٹیک کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کریں یہی میرا مشورہ ہے ۔ بھردواج نے مزید کہا کہ ریاست کرناٹک ملک بھر میں ایک اچھا نام رکھنے والے ریاستوں میں شامل ہے اس ریاست کو ملک بھر میں اول مقام پر لائے جانے کے اچھے مواقع ہیں ۔ برسر اقتدار لیڈروں کو چاہئے کہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں اور ریاست کو اول مقام لانے کے لئے ضروری وسائل اور ریاست کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لئے باصلاحیت سائنسدانوں ، ادیبوں اور سماجی کارکنوں کو ترجیح دیں ۔