اُردو کے معروف سینئر افسانہ نگار رفعت نواز رِحلت کر گئے
03:33PM Tue 19 Jun, 2018
ممبئی : 18جون (ندیم صدیقی)اُردو کے سینئر معروف افسانہ نگار(تقریباً80سالہ) رفعت نواز آج اپنے وطن اورنگ آباد میں رِحلت کر گئے۔
اورنگ آباد سے اسلم مرزا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 1965-64 میں افسانہ نگاری شروع کی اور صباؔ،شاعرؔ، تحریکؔ، کتابؔ اور اوراقؔ جیسے پرچوں میں ان کی کہانیاں شائع ہوئیں۔ ان کے افسانوں کے دو مجموعے’ وہ بات‘(1979) اور ’فسانہ کہیں جسے‘(1993) میںمنظر عام پرآچکے ہیں۔
رفعت نواز ایک علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ان کی والدہ بہت اچھے ادبی ذوق کی حامل خاتون تھیں مشہور شاعر بشر نواز ان کے بھائی تھے۔
آ ج بعد نماز عشا انھیں پنچ کنواں نامی مقام پر سپردِ لحد کیا گیا اس موقع پر اورنگ آباد کے ممتاز افراد کے ساتھ اہل ادب کی بھی خاصی تعداد موجود تھی۔
(روزنامہ ’ ممبئی اردو نیوز‘۔ ممبئی )