بھٹکل شوٹوکون کراٹے کے مسلم طلبہ کی جانب سے گیٹ ٹو گیدر کا اہتمام

01:00PM Sun 19 May, 2019

بھٹکل: 19 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شوٹوکون کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے مسلم طلبہ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے بھائی چارگی کا پیغام عام کرنے کے لیے اتوار کے روز یہاں عیدگاہ کے قریب واقع ہال میں غیر مسلم طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے لیے ایک گیٹ ٹو گیدر کا انتظام کیا تھا جس میں مسلم طلبہ کے لیے بھی افطاری کا نظم کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مولانا عرفان ندوی، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور، جناب نصیف خلیفہ اور معاویہ محتشم موجود تھے۔