69ہزار اقلیتی خواتین نئی روشنی اسکیم کے دائرے میں:نقوی 

03:35PM Fri 17 Mar, 2017

نئی دہلی، (بھٹکلیس نیوز)اقلیتی وزارت مسلمان ، سکھ ،عیسائی ، بدھ مت، پارسی اور جین جیسے اقلیتی فرقوں کی خواتین کی ترقی کے لیے ’نئی روشنی‘ کے تحت تین اسکیمیں چلا رہی ہے جس کے تحت گذشتہ 31؍جنوری تک 1413کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے اور69150خواتین کو تین اسکیموں کے دائرے میں لایا گیا ہے۔اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے جمعرات کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دیں۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد خواتین کو تعلیمی آلات اورٹیکنالوجی دستیاب کراکر بااختیار بنانا ہے۔یہ اسکیمیں منتخب این جی او کی طرف سے ملک بھر میں چلائی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اقلیتی خواتین کی ترقی کے لیے بیگم حضرت محل قومی اسکالرشپ اسکیم اور خواتین خوشحالی اسکیم بھی چلائی جا رہی ہے۔