کسی بھی لیڈر کے پارٹی چھوڑ نےسے جے ڈی ایس کی طاقت کمزور نہیں ہوگی : دیوگوڑا

11:33AM Fri 1 Jul, 2016

بنگلورو : منڈیا کے سلور جوبلی پارک میں جے ڈی ایس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس کا افتتاح جے ڈی ایس کے قومی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا کے ہاتھوں عمل میں آیاـ اس موقع پر قانون ساز کونسل کے اراکین بسواراج ہوراٹی، اپاجی گوڑا، کے ٹی شری کنٹھے گوڑا، رکن پارلیمنٹ پٹاراجو، راجیہ سبھا کے رکن کُپیندرا ریڈی اور رکن اسمبلی چِکّامادوکے علاوہ پاری لیڈدران سارا مہیش، جی ٹی دیوے گوڑا، ڈی سی تمنّا، کے سی نارائن گوڑا کے علاوہ قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیرمین مری تبے گوڑا وغیرہ موجود تھے ۔ ـ اس موقع پر ایچ ڈی دیو گوڑا نے باغی لیڈروں کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کے پارٹی چھوڑ کر چلے جانےسے جے ڈی ایس کی طاقت کمزور نہیں ہوسکتی ۔ ـ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں کافی تعداد میں لوگ آج بھی جنتا پارٹی کی حمایت کرتے ہیں ۔ ـ عوام کانگریس اور بی جے پی سے بدظن ہوگئی ہے ـ ۔ قانون ساز کونسل کے نو منتخب رکن بسواراج ہوراٹی نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ـ ایچ ڈی دیو گوڑا کی قیادت میں تمام لیڈران کام کریں گے ۔ ـ انہوں نے کہا کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس کو اقتدار میں لانے کیلئے سبھی کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا ۔ـ