بھٹکل میں 68/ویں یوم جمہوریہ تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
11:29AM Thu 26 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 26 جنوری،2017
بھٹکل (رضوان گنگاولی) 68/ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر دیگر شہروں کی طرح آج بھٹکل کے بھی مختلف اداروں اور اسکولوں میں ترنگا کو لہرا کر یوم جمہوریہ کی تقریب منائی گئی تھی۔ بھٹکل کی عوام کے لئے بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم میدان نوائط کالونی میں جمہوریہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسسٹنٹ کمشنر مسٹر ایم ایم منجوناتھ نے ترنگا لہرا کر جھنڈے کو سلامی دی ۔
ڈائس پر بھٹکل تعلقہ رکن اسمبلی مسٹر منکال ایس ویدیا،بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر ایم ایم منجوناتھ ، تحصلدار گوی این باڈکر،پٹن پنچایت صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو، بلدیہ صدر جناب صادق مٹا صاحب، نائب صدر جناب اشفاق کے ایم صاحب،،بلاک ایجوکیشن آفیسرو دیگر سرکاری افسران موجود تھے ۔
اس موقع پر تعلقہ کے مختلف اسکولوں کے طلباءنے پربیشنری پی ایس آئی کی قیادت میں مارچ فاسٹ کرتے ہوئے اس تقریب کورونق بخشی ۔ جس کے بعد طلبہ کے رنگا رنگ پروگرامات کا انعقاد ہوا۔اس اہم موقع پر مختلف میدانوں میں نمایاں رہنے والوں اور سماجی خدمات انجام دینے والوں کی تہنیت کی گئی