پاکستان امن کا جواب امن سے دے گا تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔۔سشما سوراج

01:32PM Tue 31 Jan, 2017

سرینگر۔۔(بھٹکلیس نیوز)مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ امن کا جواب امن سے ملے گا تو بات آگے بڑھے گی کیونکہ بقول انکے کشیدگی کے ماحول میں امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے ہیں ۔پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات کو حکومت کی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر امن اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب پر بولرت ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا غیر ملکی دورہ کافی حد تک کامیاب رہا ۔ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر ایک کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی موجودہ حکومت پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہش مند ہے اور ان تعلقات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا ئے گی ۔سرحدوں پر تازہ کشیدگی کو بات چیت کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے سشما سوراج نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب سرحدوں پر گولے گرتے ہوں تو میز پر نتیجہ خٰز مذاکرات کی امید نہیں کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہوگا تاہم امن مذاکرات کیلئے ماحول تیار کیا جاسکے ۔پاکستانی قیادت کے ساتھ بہتر تعلقات کو بھی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان پر امن فضا میں مذاکرات ہوں اور ان مزاکرات کے ذریعے ہم تصفیہ طلب مسائل کے نتائج تک پہنچ سکیں ۔انہوں نے نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور بنگلہ دیش بھی ہیں جن کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر صاف کردیا ہے کہ اس کی سرزمین سے بھارت مخالف دہشت گردی کو بند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان کو اقدامات اٹھانے ہی ہونگے ۔سشما سوراج کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بھارت آمد ایک خوش آئند قدم تھا اور اس کو جذبہ خیر سگالی کے ساتھ دیکھا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نریندر مودی کے درمیان ملاقات کافی حد تک خوشگوار ہی اور نتیجہ خیز بھی تاہم اس دوران بھی بھارت نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو بھی یہ بات صاف کردی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔