کورونا بحران کے درمیان خلاء سے زمین کی طرف بڑھ رہی ہمالیہ سے بھی بڑی آفت!
03:49PM Tue 28 Apr, 2020
اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس انفیکشن کا سامنا کر رہی ہے۔ اس درمیان خبر آ رہی ہے کہ زمین کی طرف ایک بہت بڑی آفت بڑھ رہی ہے اور امکان ہے کہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں وہ زمین کے قریب پہنچ جائے گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ '1998 او آر 2' نامی ایک ایسٹیروئیڈ بدھ کو زمین کے پاس سے گزر سکتا ہے۔ اگر اس کی سمت میں ذرا بھی تبدیلی آتی ہے تو خطہ ارض کے لیے خطرہ بہت زیادہ بڑھ سکتا ہے۔ دنیا بھر کے سائنسدانوں کی نظر اس ایسٹیروئیڈ پر بنی ہوئی ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اس بات کا انکشاف تقریباً ڈیڑھ مہینے پہلے کیا تھا۔ ایجنسی نے کہا تھا کہ زمین کی طرف ایک بڑا ایسٹیروئیڈ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایسٹیروئیڈ سائز میں کسی پہاڑ کے برابر ہے۔