ریاست میں آج کورونا کے 67 نئے مریض؛ کل تعداد 1462 کو پہنچی

04:19PM Wed 20 May, 2020

بینگلورو: 20 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورنا وائرس دن بدن بڑھتے ہی جارہا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں 67 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1462 کو پہنچ گئی ہے جبکہ ان میں سے 556 افراد صحت یاب ہوکر اسپتال سے فارغ بھی ہوئے ہیں اور 41 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ آج جو نئے معاملات سامنے آئے ہیں اس میں ہاسن سے 21، بیدر سے 10،  منڈیا سے 8، اتر کینرا سے ایک، کلبرگی سے 7، اڈپی سے 6، بینگلور سے 4 ،  رائچور سے 4، دکشن کینرا ،یادگیر اور دیگر اضلاع سے ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ رائچور میں اب تک کورونا کو کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا تھا اور وہ اب تک گرین زون میں تھا لیکن آج چار معاملے سامنے آنے کے بعد وہاں کے افراد میں ہلچل مچ گئی ہے۔