ملائیشیا ميں کشتی غرقاب ہونے سے 66 افراد لاپتہ

04:47PM Wed 18 Jun, 2014

بھٹکلیس نیوز/19جون14 ملائشيا کے مغربى ساحل پر کل ايک کشتى کے ڈوب جانے سے اس پر سوار 66 افراد غرقاب ہوگئے۔خبروں کے مطابق ملائشيا کے مغربى ساحل سے دو سمندرى ميل دور سنگئى ايئر ہتام کے نزديک سمندر ميں ايک کشتى الٹ گئى۔ اس کشتى ميں 97 افراد سوا رتھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر اور پانچ امدادی کشتیاں اس علاقے کے لیے روانہ کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو تلاش کیا جا سکے۔ابھی تک حادثے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے، نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ کشتی میں کتنے افراد کی گنجائش تھی۔