ٹیم انڈیا کی نیند اڑانے کے ساتھ کرس ووکس نے دوہرایا 66 سال پرانا کارنامہ
10:17AM Sun 12 Aug, 2018
Share:
انگلینڈ کے کرس ووکس نے ہندوستان کے خلاف لارڈس ٹیسٹ کے تیسرے دن شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی ۔ لارڈس کے میدان پر ٹیسٹ میں 10 وکٹ اور سنچری بنانے والے وہ دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں ۔ ان سے پہلے انجام گبی ایلین ، کیتھم ملر ، ایام باتھم اور اسٹورٹ براڈ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔ ووکس نے لارڈس کے میدان پر ایک میچ میں 10 وکٹ کا کارنامہ سال 2016 میں پاکستان کے خلاف میچ میں انجام دیا تھا ۔ اس دوران انہوں نے پہلی اننگز میں چھ اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹ جھٹکے تھے ۔
اس میچ میں نمبر سات پر بلے بازی کرنے آئے کرس ووکس ابھی 120 رن بناکر ناٹ آوٹ ہیں ۔ اس طرح سے انہوںنے تنہا ہندوستانی اننگز میں بنے 107 رنوں کے اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہ دوسرا موقع ہے جب نمبر سات یا اس سے نیچے بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر آیا کوئی بلے باز ہندوستانی ٹیم کے مجموعی اسکور سے زیادہ رن بنایاہو ۔
اس سے پہلے سال 1952 میں انگلینڈ کے ہی خلاف ٹیم انڈیا مانچسٹر ٹیسٹ میں 58 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی تھی اور انگلینڈ کے ساتویں نمبر کے بلے باز گارڈ فرے ایوانس نے 71 رن بنا ڈالا تھا ، جو ٹیم انڈیا کے مجموعی اسکور سے زیادہ تھا ۔ اب ووکس نے 66 سال پرانے کارنامہ کا دوہرایا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ووکس نے اپنے کیرئیر کی سب سے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لارڈس میں ہی لئے تھے ۔ ساتھ ہی ساتھ ایک میچ میں 10 وکٹ بھی سب سے پہلے لارڈس میں ہی لیا اور اب انہوں نے اپنی پہلی سنچری بھی لارڈس میں ہی بنائی ہے۔