شعبہ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے خواتین و طالبات کیلیے خصوصی اجلاس
03:36PM Fri 30 Nov, 2018
نئی دہلی (پریس ریلیز) ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے مہارشٹرا کے دو اضلاع کولہاپور اور رتنا گری میں خواتین و طالبات کیلئے، یکم دسمبر 2018، بروز ہفتہ ، اور /2دسمبر2018 ، بروز : اتوار ، ’’شریعت اسلامی میں خواتین کے حقوق‘‘ کے عنوان پرخصوصی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔
کولہاپور، یکم دسمبر 2018 ، بروز ہفتہ ، بوقت 10 تا 12 بجے دن ، اجلاس کا پہلاسیشن ،بمقام :مسکان لاج، نزد شیرولی ٹول ناکہ ، میں دانشور خواتین و ریسرچ اسکالرس کیلئے ہوگا۔ جسے مہمان خصوصی ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مخاطب کریں گی،محترمہ سمیہ نعمانی صاحبہ ،رکن مسلم پرسنل لا بورڈ،نیرل، ممبئی، ڈاکٹر عرشی صاحبہ، دھولے، اور محترمہ ثوبیہ لولے صاحبہ ،پٹنہ مخاطب کرینگیں۔
دوسرا جلاس بوقت : 2:30 تا 4:30 بجے ، بمقام : مسکان لاج، نزد شیرولی ٹول ناکہ ، میں عام خواتین و طالبات کیلئے منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر رابعہ صاحبہ استقبالیہ کلمات پیش کریں گی۔ ڈاکٹر عرشی صاحبہ، اسلام میں خواتین کی عظمت، محترمہ سمیہ نعمانی ،اصلاح معاشرہ اور مسنون نکاح، کے عنوان پر مخاطب کریں گی۔ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ محترمہ ثوبیہ لولے صاحبہ ، پٹنہ ،شعبہ خواتین کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالیں گی۔ ڈاکٹر روبینہ مہابالی ،شکریہ اداکریں گی۔
کولہاپور کے علماء اکرام بالخصوص مولانا مفتی اشرف خاں قاسمی صاحب، قاضی شریعت ،دارالقضاء کولہاپورنے خواتین وطالبات سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی۔
/2دسمبر2018 ، بروز : اتوار ، بمقام : رتناگری میں اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔پہلا اجلاس بوقت 3 تا 5 بجے شام ،بمقام : مدرسہ تربیت للبنات بیت الخیر میں منعقد ہوگا۔ ایڈوکیٹ خدیجہ پردھان درس قرآن پیش کریں گی ۔ محترمہ سمیہ نعمانی صاحبہ ،رکن مسلم پرسنل لا بورڈ،نیرل، ممبئی، اصلاح معاشرہ اور خواتین کا رول محترمہ ثوبیہ لولے صاحبہ ،پونہ،اور مہمان خصوصی ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مخاطب کرینگیں۔
دوسرا اجلاس بوقت : 6 بجے شام تا 9 بجے رات، بمقام : فریشیرس اسکول ،رتناگری میں طالبات کیلئے منعقد ہوگا۔ ایڈوکیٹ خدیجہ پردھان ’’اسلام میں خواتین کی عظمت ، محترمہ سمیہ نعمانی صاحبہ ،رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،اصلاح معاشرہ اور مسنون نکاح، کے عنوان پر مخاطب کریں گی۔ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ محترمہ ثوبیہ لولے صاحبہ ، پٹنہ ،شعبہ خواتین کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالیں گی۔
رتناگری کے علماء اکرام بالخصوص مولانا مفتی توفیق منصور مظہری صاحب،رتناگری نے خواتین وطالبات سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی۔