ریاستی وزیر صحت سری راملو ہوئے جلوس میں شریک: سوشیل ڈسٹنسنگ کی اڑی دھجیاں
12:03PM Tue 2 Jun, 2020
کرناٹک کے وزیر صحت بی سری راملو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں وہ ایک جلوس میں شامل نظر آ رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس جلوس میں سوشیل ڈسٹنسنگ کی زبردست طریقے سے دھجیاں اڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتے ہی جارہی ہے اور ایسے میں وزیر صحت کے ذریعہ جلوس میں شامل ہونا ان کی غیر ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔
#WATCH Karnataka Health Minister B Sriramulu takes part in a procession in Chitradurga; social distancing norms being flouted at the event, amid COVID19 pandemic
Total number of COVID19 positive cases in Karnataka is 3408 pic.twitter.com/9Z5vXNLq6B — ANI (@ANI) June 2, 2020