خطرناک ملزم گرفتار ، کئی لاکھ روپئے مالیت کے زیورات ضبط
04:09PM Wed 30 Aug, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ وجئے نگرپولیس نے ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کرکے 16.50لاکھ روپےئے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی چیزوں کو ضبط کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ شہر کے مغربی علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا تھااوراس کی روک تھام کیلئے دن رات گشتی میں اضافہ کیا گیا تھا پھر بھی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا تھا۔ دوسری طرف پولیس نے گشتی کے لئے مقامی ریسڈنٹس اسوسی ایشن کے عہدیدارو ں کو بھی ساتھ لیا تھا مگر چوری کی وارداتوں میں بتدریج اضافہ ہورہا تھا۔دوسری طرف پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار نے ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا وجئے نگرپولیس نے آخر کار آندھرا ھلی کے ودیا مانگرکے رہنے والے 42سالہ وجئے سمہا عرف روی کمار کو گرفتار کرلیا اوراس کی اطلاع پر 16.50 لاکھ روپےئے مالیت کے سونے اورچاندی کے زیورات ضبط کئے گئے۔ ملزم مو ج موستی کرنے اور آرام وہ زندگی گزارنے کے لئے دن میں کئی علاقوں میں گھوم کر تالے لگے مکانوں کی نشاندہی کرتااور رات کے وقت تالے توڑکر چوریاں کرتا تھا اس کی گرفتاری سے چوری کے 29معاملات حل کرلئے گئے ہیں۔ اسے چوری کے الزا م میں دو مرتبہ قید با مشقت کی سزا ہوئی تھی۔ وہ سزا پوری کرنے کے بعد حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا تھا اور چوریاں کرنے لگا تھا۔