اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے کہا کہ سی بی آئی کے افسران کوحراست میں لیا گیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹرکوپولیس نے گھیرلیا۔ ان کی بیوی گھرپرتھی، اس لئے انہوں نے دروازہ نہیں کھولا۔ جب انہوں نے میڈیا کوفون کرنے کی دھمکی دی، تب پولیس والے وہاں سے گئے۔ یہ آئینی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے توہین عدالت کی کارروائی کی مانگ کرتے ہیں۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے ڈی جی پی، چیف سکریٹری اورراجیوکمارکے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس پرانہیں روکتے ہوئے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پولیس کمشنرراجیوکمارکے پاس جانچ میں تعاون نہیں کرنے کی کوئی وجہ ہونی چاہئے۔ عدالت کی توہین کولے کرہم بعد میں غورکریں گے۔
اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے سپریم کورٹ میں کہا کہ معاملہ سی بی آئی کودیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے ثبوت جمع کئے۔ 2014 سے 2017 کے درمیان ثبوت جمع کرنے کے بعد ہم گرفتاری کے لئے آگے بڑھے۔ ہم نے ایس آئی ٹی کوسمن بھیجے کیونکہ ہمیں دیئے گئے ثبوت پورے نہیں تھے، یا ان کے ساتھ چھیڑچھاڑکی گئی تھی۔ انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ہم نے مغربی بنگال کے ڈی جی پی سے کہا کہ وہ جانچ میں مدد کریں۔ راجیوکمارایس آئی ٹی کے سربراہ تھے۔ ہم نے ڈی جی پی سے تفصیل طلب کی کیونکہ ایس آئی ٹی سے ملے دستاویزپرہمیں شک تھا۔