روپئے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ؛ایک ڈالر کی قیمت 64 روپے

01:25AM Wed 21 Aug, 2013

روپئے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ؛ایک ڈالر کی قیمت 64 روپے ممبئى۔ 20 اگست(يو اين آئى) روپئے کى قيمت ميں ڈالر کے مقابلے گراوٹ کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس ریکارڈ توڑ گراوٹ سے شیئر بازار میں پریشانیوں کا انمبار کھڑا ہوگیا ہے۔کا روبار کى شروعات ميں ايک ڈالر کى قيمت 64 روپے سے اوپر چلى گئى۔روپئے کى قيمت میں گراوٹ کے پيش نظر شيئر بازار ميں بھى غيريقینى کا ماحول ہے۔ بامبے شيئر کا حساس عدد اعشاريہ ابتدائى چند منٹوں ميں 300 پوائنٹ سے زائد اور نيشنل اسٹاک ايکسچنج کے نفٹى ميں 100 پوائنٹ کى گراوٹ آئى ہے۔ انٹربينکنگ کرنسى مارکٹ ميں ڈالر کى قيمت 11ء64 روپے تک پہنچ گئى ليکن بعد ميں اس ميں تھوڑى کمى آئى اور فى الحال يہ ايک ڈالر کے مقابلے 64 روپے ہے۔کل کاروبار بند ہونے کے وقت ايک ڈالر کى قيمت 13ء63 روپے تھى۔ rupee