بھٹکل کے 64 کورونا مریضوں کو کیا گیا بھٹکل ویمن سینٹر منتقل
02:40PM Sun 5 Jul, 2020
بھٹکل: 5 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا پوزیٹیو پائے جانے والے تقریباً 64 مریضوں کو ہیبلے پنچایت حدود میں آنے والی عمارت بھٹکل ویمن سینٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے مرض کا علاج کیا جائے گا۔
مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے تقریبا 125 بیڈ پر مشتمل یہاں انتظامات کیے گئے ہیں جن میں مردوں اور عورتوں کو الگ الگ رکھنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ مریض بھٹکل سرکاری اسپتال اور سونارکیری اسکول سے متصل سرکاری عمارت میں زیر علاج تھے۔