حکومت نے ان 64 ایپس کے خلاف جاری کی وارننگ ، چیک کرلیں کہیں آپ کے فون میں بھی تو نہیں
02:46PM Sun 23 Dec, 2018
نیشنل ہیلتھ ایجنسی نے لوگوں کو دھوکہ سے بچانے کیلئے حکومت کے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی جانکاری شیئر کرنے والی فرضی ویب سائٹوں اور ایپس کی فہرست جاری کی ہے۔ اسی ہفتہ این ایچ اے کی جاری کی گئی پبلک ایڈوائزری میں اس بابت خبردار کیا گیا تھا ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کچھ بے ایمان لوگ ، ایجنسی ، ویب سائٹ ، ڈیجیٹل میڈیا چینل ، موبائل ایپس ، نوکری پورٹل ویب سائٹ اور منظم ای میل ، وہاٹس ایپ میسیج ، رجسٹریشن پورٹل ، نوکری اپ ڈیٹ ، بلاگ پوسٹ ، ویڈیو چینل اور ویب لنک اے بی این ایچ پی ایم / اے بی پی ایم جے کے تحت فائدہ حاصل کرنے والوں کے طور پر رجسٹریشن کرنے کا دعوی کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دھوکہ دہی کی جانکاری شائع کررہے ہیں ۔
گیزٹس ناو کے مطابق جاری کی گئی کل 64 فرضی ایپس موجود ہیں ۔