کنٹینمنٹ علاقوں کو چھوڑ کر بھٹکل میں کل اتوار کو بھی کھلیں گی ضروری چیزوں کی دکانیں
01:00PM Sat 30 May, 2020
بھٹکل: 30 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کی جانب اتوار کے روز ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے حکم کو منسوخ کرنے کے بعد بھٹکل میں بھی کل 31 مئی اتوار کے روز ضروری چیزوں کی دکانیں کھلی رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت ایس کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق بھٹکل کے مدینہ کالونی، عثمانیہ مسجد روڈ، گڈلک روڈ، کوگتی نگر اور سلطان اسٹریٹ کو چھوڑ کر بقیہ جگہوں میں معمول کی طرح صبح 08:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ کل بھی کرانہ، ترکاری، بیکری، میڈیکل اسٹور، نائی (سیلون)، گیریج، پیٹرول بنک، گوشت کی دکانیں مقررہ وقت تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ کسی بھی دکان کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ایس پی نے اپنی اخباری کانفرنس میں یقین دہانی کی ہے کہ یکم جون سے بھٹکل میں دیگر دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور 8 جون کے بعد ان اوقات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔