ووٹر شناختی کارڈ کیلئے نام درج کرانے میں غفلت نہ برتیں: نصیر احمد
04:14PM Mon 10 Jul, 2017
بنگلور: (بھٹکلیس نیوز) ایلکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے ووٹر شناختی کارڈ بنائے جانے کی مہم چلائی جارہی ہے جن کی عمر18سال ہوچکی ہے وہ نئے ووٹرس کی حیثیت سے ووٹر آئی ڈی کارڈ حاصل کرسکتے ہیں اور پرانے ووٹر آئی ڈی کارڈ میں کوئی تبدیلی کرانا ہے تو وہ بھی کراسکتے ہیں یہ مہم یکم جولائی سے30جولائی تک چلائی جارہی ہے اس سلسلے میں کرناٹکا اسٹیٹ مینارٹی کمیشن کے چیرمین جناب نصیر احمد نے اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں سے گذارش کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں خاندانوں، محلوں اور علاقوں میں نام درج کراکے ووٹر شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے بتایا ایلکشن کے موقع پر اکثر یہ دیکھا گیا کہ پولنگ بوتھ پہنچ کر ووٹر لسٹ میں نام نہ پاکر ہم چلاتے ہیں ا س لئے بہتر ہے کہ ہم ابھی سے نام درج کراکے اپنے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرائیں جناب نصیر احمد نے بتایا کہ سماجی اداروں اور نتظیموں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں ا س کام میں تعاؤن کریں مساجد کے ذمہ داروں اور خطیب حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں بیداری پیدا کریں، سماجی کارکنوں ، کارپوریٹروں ، کونسلرس وغیرہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ ایلکشن آئی ڈی کارڈٖ بنانے میں لوگوں کا تعاؤن کریں اور اس مہم میں ذاتی دلچسپی لیں۔ جناب نصیر احمد نے بتایا کہ اس سلسلے میں مینارٹی کمیشن کی طرف سے ریٹا ٹرڈ افسران کے ساتھ میٹنگ کی گئی اور اگلے دنوں علماء اور دانشوروں کو طلب کرکے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔