ای ڈی نے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں ملزم کی 63 کروڑ کی جائیداد اٹیچ کی

02:22PM Fri 3 Feb, 2017

نئی دہلی،(بھٹکلیس نیوز)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مغربی بنگال کے بدنام شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں ملزم متنگ سنگھ کی 63 کروڑ روپے کی جائیداد اٹیچ کر دی ہے۔ اس کارروائی کے ساتھ ڈی شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں اب تک 700 کروڑ روپے کی املاک کو اٹیچ کر چکا ہے۔ 15 ہزار کروڑ روپے کے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں ای ڈی اب تک کئی معاملے درج کر چکا ہے اور بہت سے ملزمان سے پوچھ گچھ کر چکا ہے۔ حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کولکاتا شاخ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سطح کے افسر کو تفتیش سے خارج کر دیا گیا جب وہ ایک ملزم کی بیوی کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھا۔ الزام تھا کہ متعلقہ افسر ملزم کی بیوی کے ساتھ دہلی کولکاتہ کے درمیان کئی بار ہوائی سفر کر چکا ہے اور دہلی کے کئی ہوٹل میں وہ دونوں ساتھ رہے ہیں۔ ملزم کی بیوی کا ملزم کے ساتھ ازدواجی تنازعہ چلنے کی خبر ہے۔