میگن مارکل اور پرنس ہیری کو لوٹانے ہوں گے 63 کروڑ کے تحفے، یہ ہے وجہ

11:58AM Sat 2 Jun, 2018

پرنس ہیری اور میگن مارکیل کو ان کی شادی میں تقریباََ 7 ملین ڈالر پاونڈ (تقریباََ 63 کروڑ) کی قیمت کے تحفہ ملے ۔ لیکن اب انہیں یہ سب تحفہ لوٹانے ہوں گے ۔ اس کے پیچھے وجہ ہے سخت قائدہ۔ ان قائدوں کے تحت کوئی بھی کمپنی شاہی جوڑوں کا استعمال اپنا پروڈکٹ کے اشتہار میں نہیں کر سکتی ۔ ڈیوک اور ڈچیس آف سکسیز 19 مئی کو ونڈسر محل کے سینٹ جارج چیپل میں شادی کے رشتہ میں بندھے تھے ۔ شادی میں شامل ہونے والے تمام مہمانوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس شادی کے لئے تحفہ نہ بھیجے ، بلکہ اپنی خوشی پیسہ دے سکتے ہیں ۔ لیکن پھر بھی ان کی شادی میں کئی طرح کے تحفہ بھجے گئے ۔ ویلس آن لائین کی خبر کے مطابق ایک کمپنی نے پرسنلائزڈ سویم سوٹ تک تحفہ میں بھیجا۔ کینسنگٹن محل کے قائدوں کے مطابق یو کے میں رہنے والے کسی بھی ایسے شخص کے زریعہ بھیجے جانے والے تحفہ قبول نہیں کئے جائے گے، جو شاہی خاندان کے کسی رکن کو ذاتی طور سے نہیں جانتا ہے ، اگر تحفہ دیا ہے تو اسے بات کی تصدیق کرنی پڑتی ہے کی ان کا استعمال کسی بھی قسم کے پروفیشنل استعمال میں نہیں کیا جائےگا۔