ریاست میں آج کورونا کے 63 نئے مریض: بھٹکل سے نہیں ہے کوئی نیا معاملہ
04:07PM Tue 12 May, 2020
بھٹکل: 12 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست بھر میں آج منگل کے روز کورونا کے 63 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں زیادہ تر معاملے باگلکوٹ، دھارواڑ، داونگیرے اور ہاسن ضلع کے ہیں۔
حکومت کی طرف سے شام پانچ بجے جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق آج آئے نئے معاملات میں دکشن کینرا سے بھی دو معاملات شامل ہیں تاہم آج بھی اترکینرا سے کورونا کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے جو کہ بھٹکل سمیت ضلع والوں کے لیے راحت کی خبر ہے۔
واضح رہے کہ بھٹکل میں جمعہ سے پیر تک کورونا کے 28 معاملات درج ہوئے تھے جس سے انتظامیہ سمیت عوام میں ہلچل مچ گئی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ بھٹکل کی کورونا مریضہ کے رابطہ میں آنے والے جن 12 لوگوں کی رپورٹ آنی باقی تھی اس میں سات لوگوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جو کہ نگیٹو ہے، تاہم اب بھی بھٹکل میں کئی افراد کی رپورٹ آنی باقی ہے۔