سعودی عرب نے ایرانی عازمین کیلئے اب تک 62 ہزار حج ویزا کیا جاری ، 16 ہزار عازمیں مدینہ پہنچے

02:55PM Wed 9 Aug, 2017

تہران :(ایجنسیاں) ایران کی حج تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اتوار 6 اگست تک ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزے جاری کر دیے ہیں۔ حج تنظیم کے ڈائر یکٹر حمید محمدی نے ایران کی ایک خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ 16 ہزار سے زیادہ عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔جمعرات سے یہ عازمین مدینہ منورہ سے جدہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔ ایرانی عازمین کی 30 جولائی کو سعودی عرب میں آمد کا آغاز ہوا تھا اور یہ سلسلہ 25 اگست تک جاری رہے گا۔