جاپان کے اوساکا اور کیوٹو میں 6.1 شدت کا زلزلہ ، 3 کی موت،41 زخمی

12:09PM Mon 18 Jun, 2018

مغربی جاپان میں پیر کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت6.1 تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق زلزلہ کی تیز شدت کی وجہ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی گھروں میں آگ بھی لگ گئی ہے۔ زلزلہ کی وجہ سے 9 سالہ بچی کے ساتھ ساتھ تین لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ وہیں دوسری جانب 41 زخمی ہوئے ہیں۔ جاپان کی موسمیات ایجنسی نے کہا کہ زلزلہ کا مرکز اوساکا صوبے کا شمالی حصہ تھا۔ زلزلہ کی وجہ سے کوئی سنامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ كنسائی الیکٹرک پاور نے کہا کہ زلزلہ کے بعد مهاما، تاكاهاما اور اوہی جوہری پلانٹس میں کسی قسم کی گڑبڑی نہیں پائی گئی ہے۔ زلزلہ کے بعد اوساکا اور اس کے پڑوسی صوبہ ہیوگو کے 170،000 خاندان بغیر بجلی کے رہنے پر مجبور ہیں۔پبلک براڈکاسٹر این ایچ نے بتایا کہ علاقے میں ٹرینوں کی سروس روک دی گئی ہے۔ (یو این آئی)