اورل ہیلتھ منتھ نے انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن کے تعاون سے 6 ملین لوگوں کا ڈینٹل چیک اپ کرایا!

01:12PM Fri 24 Feb, 2017

پٹنہ (بھٹکلی نیوز)انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) نے کامیابی کے ساتھ اپنے 13 ویں سالانہ اورل ہیلتھ منتھ (او ایچ ایم) پروگرام کو چلایا۔ یہ پروگرام ان کے وسیع ویزن :کیپ انڈیا اسمائلنگ کا ایک حصہ ہے۔اورل ہیلتھ منتھ 2016-17 کا آپریشن 1100 سے زائد شہروں میں کیا گیا اور اس میں تقریبا 34,000 آئی ڈی اے ڈنٹل ڈاکٹروں نے حصہ لیا اور 6 ملین ڈینٹل چیک۔اپس کئے گئے۔ اس پروگرام کا اختتام زور شور کے ساتھ ہوا۔اورل ہیلتھ منتھ پروگرام میں شامل ہے: اسکول کے بچوں کو دانت سے متعلق تعلیم دینا؛ لوگوں کو منہ کی صفائی کی اہمیت کے بارے میں تعلیم یافتہ کرنا اور منہ کی دیکھ بھال کے لئیصحت مند عادتوں کو فروغ دینا؛ اسکولوں، مالس، آرمیکینٹینس، جیسے مختلف مقامات اور موبائل ڈینٹل وینس میں تمام عمر کے لوگوں کے لئے بلا معاوضہ ڈینٹل کیمپ لگانا۔ 2004 میں اوایچ ایم کو صرف 70 آئی ڈی اے ڈینٹل ڈاکٹروں کے ساتھ 6۔سٹی پروگرام کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے، اس نے اپنی پہنچ کو کافی بڑھایا ہے۔ڈاکٹر اشوک دھوبلے، جنرل سکریٹری، انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن نے بتایا، '' آئی ڈی اے اور کولگیٹ کے ذریعہ گزشتہ 13 سالوں سے ہر سال دو ماہ طویل اورل ہیلتھ منتھ پروگرام چلایا جا رہا ہے تاکہ تمام عمر کے لوگوں میں دانتوں سے متعلق بیداری کو فروغ دیا جا سکے۔ اس میں مفت ڈینٹل چیک۔اپس اور موبائل ڈینٹل وینس کا استعمال شامل ہے جو کہ جدید ڈینٹل کیئر سہولیات سے لیس ہیں۔یہ وینس منہ کی صحت کو لے کر بیداری بڑھانے اور کیویٹی سے پاکہندوستان کو یقینی بنانے کے لئے ناقابل رسائی علاقوں کا دورہ کرتی ہیں۔ ان کے ذریعہ لوگوں کو منہ کی بیماریوں سے لڑنے کے لئے اقدامات بتائے جاتے ہیں۔2016-17 میں میں، اس پروگرام میں تقریبا 34,000 آئی ڈی اے سے منسلک ڈینٹل سرجنس نے حصہ لیا اور انہوں نے ملک کے 1200 سے زائد شہروں اور دیہات میں پہنچ بنائی۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس پروگرام کا مثبت اثر پڑا ہے اور دن میں ایک بار سے زیادہ برش کرنے والے لوگوں کا فیصد 28 سے بڑھ کر 34 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ اس ہوم صحت میں ایک نئی شروعات کا اشارہ ہے۔ ''