دہلی کے چڑیا گھر میں برڈفلو نے لی 6 پرندوں کی جان
03:42PM Tue 22 Nov, 2016
نئی دہلی، )ایف او یس)
حکومت نے آج بتایا کہ دہلی کے چڑیا گھر میں برڈ فلو یعنی ایچ 5این 8برڈ فلو وائرس کی وجہ سے6 پرندوں کے مرنے کی خبر ہے۔ماحول، جنگل اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیرمملکت انل مادھو ڈیو نے آج راجیہ سبھا کو یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ جن پرندوں کے برڈ فلو سے مرنے کی خبر ہے ان میں دو پولکن، ایک پینٹڈ ا سٹارک، ایک کامن ڈک اور دو کوے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ملی اطلاع کے مطابق، آٹھ نومبر 2016تک دہلی کے مادی پورمیں واقع بھگوتی طالاب کے باغ اور جھیل میں 25بطخیں، پچھم وہار کے باغ اور جھیل میں پانچ بطخیں اور حوض خاص میں واقع ضلع ادیان میں 45بطخیں مر گئی ہیں۔ڈیو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اصلاحی اقدامات کرنے کے لئے دہلی حکومت نے جانوروں کے ڈاکٹروں کی دس ٹیمیں بنائی ہیں۔