بھٹکل میں موسلادھار بارش کے بعد 6/بجلی کے کھمبوں کو ہوا نقصان

03:54PM Wed 12 Jun, 2019

بھٹکل: 12 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں دو دن سے ہورہی بارش کے نتجہ میں آج یہاں ساگر روڈ ڈی پی کالونی میں 6/بجلی کے کھمبوں کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس سے محکمہ کو تقریبا 1.25 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے ہیسکام کے مقامی انجنئر شری کانت نائک نے کہا کہ یہ سب کل رات کو ہوئی بارش کے نتیجہ میں ہوا ہے جس کے وجہ سے بھٹکل کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے۔