سدھارتھ بی کام کالج کے 6/سیمسٹر کا صد فیصد نتیجہ
04:15PM Tue 25 Jun, 2019
بھٹکل: 25 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شرالی میں واقع سدھارتھ ڈگری کالج کے بی کام 6/سیمسٹر کا صد فیصد نتیجہ آیا ہے جس کی اطلاع پرنسپال کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق اس کالج میں دیویا بی نائک نے 93/فیصد، جانکی ایم نائک نے 90/فیصد، سشمتا ایم نائک نے 89/فیصد اور منجوناتھ ججی پربھو کا 81/فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔
ان کی اس کامیابی پر کالج انتظامیہ۔ پرنسپال اور عملہ نے مبارکباد دی ہے۔