اطلاعات کے مطابق مرہچی کے محلہ گڈا میں واقع ایک مکان میں پٹاخہ بنانے کی فیکٹری تھی ۔ منی دیوی کے نام پر فیکٹری کا لائسنس تھا ۔ اس واقعہ کے وقت کئی لوگ فیکٹری میں موجود تھے ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ نزدیک کے دو مکان بھی منہدم ہوگئے ۔
بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں میں سونی ( 35 ) ، شیتل ( 16) اور رجنی نام کے خواتین بھی شامل ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق نریش ولد سکھ رام جاٹو کا پورا کنبہ ملبے میں دبا ہوا ہے ۔ جائے واقعہ پر انتظامیہ کے افسران راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں ۔